ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس عہدے کا حلف لیں گے۔یہ حلف برداری کی تقریب ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہے، جس میں منتخب صدر کی اگلی مدت کا آغاز ہوتا ہے۔ نئے صدر کی مدت ملازمت 20 جنوری کو دوپہر سے شروع ہوتی ہے لیکن چونکہ یہ دن اتوار کو آتا ہے اس لیے حلف برداری پیر کو ہو گی۔سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن، بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما سمیت دیگر زندہ سابق صدور کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ ان کی بیویاں بھی ہوں گی۔ تاہم سابق خاتون اول مشیل اوباما اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔ان اقدامات میں ملک بدری کے بڑے پروگرام کا آغاز، تیل کی کھدائی میں اضافہ، اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل فسادات میں ملوث افراد کے لیے عام معافی شامل ہے۔ان اقدامات میں ملک بدری کے بڑے پروگرام کا آغاز، تیل کی کھدائی میں اضافہ، اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل فسادات میں ملوث افراد کے لیے عام معافی شامل ہے۔2020 کے انتخابات کے بعد حلف برداری کی تقریب کو خاص اہمیت حاصل ہے، کیونکہ ٹرمپ نے اس وقت بائیڈن کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ اس بار جو بائیڈن کی موجودگی میں ایونٹ کا انعقاد زیادہ دلچسپی کا باعث ہوگا۔
برطانیہ میں کی گئی ایک بڑی تحقیق میں اس بات کا ثبوت ملا ہے کہ…
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز…
کراچی میں نماز کی ادائیگی کے دوران میوزک بجانے پر ٹک ٹوکر رجب علی بٹ…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پی…
انگلش کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی…
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے 4…