کراچی سے افتتاحی پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل پہنچ گئی ہے۔آج کراچی سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والی افتتاحی پرواز کا گوادر ایئرپورٹ پر واٹر سیلوٹ کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر کی پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 15 منٹ کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے کر پہلی کمرشل پرواز کے طور پر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔ اس موقع پر وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف بھی پرواز کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ بل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف کا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئر ایڈمرل میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق، ڈی سی گوادر نے استقبال کیا۔گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے۔ بڑی گنجائش والا ایئربس 380 بھی گوادر ایئرپورٹ پر اتر سکے گا۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر 2019 میں شروع کی گئی تھی، یہ منصوبہ گزشتہ سال نومبر (2024) میں مکمل ہوا تھا۔ گوادر ایئرپورٹ پر 50 ارب روپے کی خطیر رقم (چینی گرانٹ سمیت) خرچ کی گئی ہے۔ غیر معمولی صلاحیت کے ساتھ ہوائی اڈے کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر 50 سے زائد ایئر لائنز کو ایندھن اور کارگو کی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر…
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنگ میں…
پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر ہے، استغاثہ اپنا مقدمہ…
لندن: 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے وقت اپنا بایاں ہاتھ بائبل…
اپنے حلف برداری کے پہلے دن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن…