حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں: وزیرِ اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حجاج کرام اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، ان کی مدد میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے شرکاء کو حج فنڈ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ اس پر کام آخری مراحل میں ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان سے آنے والے عازمین کو سمز فراہم کی جائیں گی اور حج موبائل ایپلیکیشن بھی عازمین کی مدد کے لیے فعال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں