سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی 30 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے سابق صدر عارف کی 30 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کے 25 ہزار روپے کے حفاظتی مچلکے منظور کر لیے۔ عدالت نے عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔عارف علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ وہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں تاہم اس دوران گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
برطانیہ میں کی گئی ایک بڑی تحقیق میں اس بات کا ثبوت ملا ہے کہ…
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز…
کراچی میں نماز کی ادائیگی کے دوران میوزک بجانے پر ٹک ٹوکر رجب علی بٹ…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پی…
انگلش کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی…
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے 4…