بھارتی اولمپیئن جیولین تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا نے اتوار کو اچانک اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔2 بار کے اولمپک میڈلسٹ جیولین تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی خوشخبری شیئر کی۔جس کے بعد وہ وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نیرج کی دلہن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اس کا نام ہیمانی مور ہے جو ایک سابق ٹینس کھلاڑی ہیں۔ہیمانی کا تعلق ہریانہ سے ہے اور وہ اس وقت سپورٹس مینیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور فزیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اعلیٰ تعلیم بھی امریکہ سے حاصل کی ہے جبکہ حمانی کے بھائی بھی ٹینس کے کھلاڑی ہیں۔نیرج چوپڑا کے چچا نے بتایا کہ دونوں کی شادی دو روز قبل بھارت میں ہوئی تھی۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس بار مستحقین کو…
حال ہی میں، امریکہ میں TikTok پر پابندی لگا دی گئی تھی (جسے بعد میں…
برطانیہ میں کی گئی ایک بڑی تحقیق میں اس بات کا ثبوت ملا ہے کہ…
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز…
کراچی میں نماز کی ادائیگی کے دوران میوزک بجانے پر ٹک ٹوکر رجب علی بٹ…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پی…