بورڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا سے بدترین شکست کے باعث ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے لیے بی سی سی آئی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی تازہ ترین 10 نکاتی گائیڈ لائنز کا اطلاق انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیا جائے گا، بھارتی ٹیم کی بس کا پروٹوکول بھی گائیڈ لائنز میں شامل ہے۔ہندوستانی بورڈ نے ہندوستان انگلینڈ وائٹ بال سیریز سے قبل تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنوں کو نئی رہنما خطوط سے آگاہ کیا ہے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سنہایش گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد 10 نکاتی رہنما اصول بنائے ہیں جس کے مطابق بھارتی اسکواڈ کے تمام ارکان ٹیم بس میں سفر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی پورے پریکٹس سیشن کے دوران موجود رہیں گے، بس پر آئیں گے اور بس میں اکٹھے جائیں گے، بھارتی بورڈ کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا، بھارتی ٹیم کے لیے صرف ایک بس کا انتظام کیا گیا ہے۔ کسی بھی کھلاڑی یا عہدیدار کا پرسنل منیجر یا اسسٹنٹ ٹیم ہوٹل میں نہیں ٹھہرے گا۔
تحریر۔۔۔۔۔۔محمد اکرم چوہدری ٹرمپ کی صدارت کو اہم چیلنجز اور تنازعات نے نشان زد کیا…
معروف امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلی۔لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر…
وزیراعظم جیسے ہی قومی اسمبلی پہنچے تو اپوزیشن نے احتجاج اور نعرے بازی شروع کردی۔وزیر…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 163 پوائنٹس…
پیر اور منگل کی درمیانی شب شمال مغربی ترکی کے ایک سکی ریزورٹ ہوٹل میں…
بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد انہیں اسپتال لے جانے…