بھارتی ریاست کیرالہ میں اپنے بوائے فرینڈ کو زہر دے کر قتل کرنے کی مجرم خاتون کو سزائے موت سنادی گئی ہے۔کیرالہ سے تعلق رکھنے والی گریشما پر 2022 میں اپنے بوائے فرینڈ کو جڑی بوٹیوں کی دوائی سے زہر دینے کا الزام تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ گرشما اپنے بوائے فرینڈ شیرون راج سے تعلق ختم کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے انکار پر جان چھڑانے کے لیے اس نے قتل کا منصوبہ بنایا۔گزشتہ ہفتے ایک مقامی عدالت نے گرشما اور اس کے چچا کو 23 سالہ شیرون راج کے قتل کا مجرم قرار دیا تھا۔گرشما نے اپنی تعلیمی کامیابیوں، کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے اور اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے نرمی کی التجا کی۔ لیکن عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی عمر کو جرم کی سنگینی سے زیادہ سمجھنے کی ضرورت نہیں۔عدالت نے کہا کہ استغاثہ نے جرم ثابت کرنے کے لیے حالات، ڈیجیٹل اور سائنسی ثبوتوں پر انحصار کیا۔کیس کی تفصیلات کے مطابق گرشما نے اپنے بوائے فرینڈ کو ہربل ٹانک دے کر زہر دیا جسے پینے کے 11 دن بعد ایک سے زیادہ اعضاء فیل ہونے سے اس کی موت ہوگئی۔ گرشما نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔حکام کے مطابق گرشما نے اس سے قبل بھی راج کو پھلوں کے رس میں گولیاں ملا کر زہر دینے کی کوشش کی تھی لیکن اس کے کڑوے ذائقے کی وجہ سے اسے پینے سے انکار کرنے پر وہ ناکام رہی۔شرون راج، 23، جو ترواننت پورم ضلع کے پارسالہ علاقے کا رہائشی ہے، بی ایس سی ریڈیولاجی کا طالب علم تھا۔گرشما کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مختلف جرائم کا قصوروار پایا گیا تھا، بشمول قتل، جب کہ اس کے چچا نرمل کمار نائر کو ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا قصوروار پایا گیا تھا۔ ملزم کی والدہ کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم عدم ثبوت کے باعث بری کر دیا گیا۔
برطانیہ: ملزم نے ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قتل کا اعتراف جرم کرلیا
حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی
اسرائیل نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی، میڈیا
حکومت کا 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر جواب تیار
عارف علوی کی 30 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں: وزیرِ اعظم
اسلام آباد ہائیکورٹ کے2ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
جوبائیڈن کا سبکدوشی سے قبل 5 افراد کیلئے عام معافی کا اعلان، ڈاکٹر عافیہ کا نام شامل نہیں
نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح، پہلی پرواز کا واٹر سیلوٹ سے استقبال