برطانیہ: ملزم نے ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قتل کا اعتراف جرم کرلیا

ساؤتھ پورٹ میں گزشتہ سال 3 لڑکیوں کے قتل کے ملزم برطانوی نوجوان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔Axel Rudakubana، 18، نے لیورپول کراؤن کورٹ میں جرم قبول کیا، لیکن اس سے قبل اس نے جرم سے انکار کیا تھا۔ ملزم نوجوان نے قتل کی کوشش سے متعلق 10 دیگر الزامات کو بھی قبول کیا۔ملزم نے خطرناک زہر بنانے اور القاعدہ کے تربیتی کتابچے رکھنے کا اعتراف بھی کیا، ملزم کو جمعرات کو سزا سنائی جائے گی۔ساؤتھ پورٹ میں تین لڑکیوں کے قتل کے بعد برطانیہ میں ایک دہائی میں بدترین نسلی فسادات ہوئے۔ان لڑکیوں کو گزشتہ سال جولائی میں شمالی انگلینڈ میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں چھ سے نو سال کے درمیان تھیں۔ لندن سے خبر رساں ادارے کے مطابق ملزمان نے ڈانس کلاس میں تینوں لڑکیوں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں