برطانیہ: ملزم نے ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قتل کا اعتراف جرم کرلیا

ساؤتھ پورٹ میں گزشتہ سال 3 لڑکیوں کے قتل کے ملزم برطانوی نوجوان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔Axel Rudakubana، 18، نے لیورپول کراؤن کورٹ میں جرم قبول کیا، لیکن اس سے قبل اس نے جرم سے انکار کیا تھا۔ ملزم نوجوان نے قتل کی کوشش سے متعلق 10 دیگر الزامات کو بھی قبول کیا۔ملزم نے خطرناک زہر بنانے اور القاعدہ کے تربیتی کتابچے رکھنے کا اعتراف بھی کیا، ملزم کو جمعرات کو سزا سنائی جائے گی۔ساؤتھ پورٹ میں تین لڑکیوں کے قتل کے بعد برطانیہ میں ایک دہائی میں بدترین نسلی فسادات ہوئے۔ان لڑکیوں کو گزشتہ سال جولائی میں شمالی انگلینڈ میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں چھ سے نو سال کے درمیان تھیں۔ لندن سے خبر رساں ادارے کے مطابق ملزمان نے ڈانس کلاس میں تینوں لڑکیوں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم فیصلوں پر دستخط کر کے انتظامی امور کا آغاز کر دیا

حلف برداری کی تقریب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر…

1 hour ago

افغان مسئلے کے حل کے لیے علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنگ میں…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کیخلاف اہم اقدام ،کیا کرنے والے ہے ؟جانیں

پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر ہے، استغاثہ اپنا مقدمہ…

2 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف لیتے وقت بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے وقت اپنا بایاں ہاتھ بائبل…

2 hours ago

امریکی صدارت سنبھالتے ہی ٹرمپ کے بڑے بڑے فیصلے

اپنے حلف برداری کے پہلے دن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن…

2 hours ago