اپنے حلف برداری کے پہلے دن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات کو منسوخ کر دیا اور کئی نئے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں۔افتتاح کے بعد کیپٹل ون ایرینا میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس سمیت ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر ٹرمپ نے وفاقی بھرتیوں کو منجمد کرنے کے حکم سمیت متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے اور سابق صدر جو بائیڈن کی 78 صدارتی تقرریوں کو منسوخ کر دیا۔ٹرمپ نے پیرس موسمیاتی معاہدے سے امریکہ کو نکالنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ صدر ٹرمپ نے 2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت 50 فیصد تک بڑھانے کے بائیڈن کے حکم کو بھی منسوخ کر دیا۔انہوں نے وفاقی حکومت کی سیاسی مخالفین کو مسلح کرنے کی پالیسی کو منسوخ کرتے ہوئے آزادی اظہار سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد، اس نے دارالحکومت حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے حکم نامے پر دستخط کیے۔جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے، امیگریشن سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے۔گھر سے کام کے انتظامات کو منسوخ کرنے اور کام پر حاضری کے آرڈر پر بھی دستخط کئے۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس بار مستحقین کو…
حال ہی میں، امریکہ میں TikTok پر پابندی لگا دی گئی تھی (جسے بعد میں…
برطانیہ میں کی گئی ایک بڑی تحقیق میں اس بات کا ثبوت ملا ہے کہ…
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز…
کراچی میں نماز کی ادائیگی کے دوران میوزک بجانے پر ٹک ٹوکر رجب علی بٹ…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پی…