امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے وقت اپنا بایاں ہاتھ بائبل پر نہیں رکھا تھا۔روایت کے مطابق صدر ایک ہاتھ بائبل پر رکھتے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے پاس دو بائبلیں تھیں۔یہ دونوں بائبل نام نہاد ٹرمپ بائبل نہیں تھیں جو ساٹھ ڈالر میں فروخت ہو رہی ہیں۔ان بائبلوں میں سے ایک وہ تھی جو صدر ٹرمپ کی والدہ نے 1955 میں اپنے بیٹے کو دی تھی جب ٹرمپ نے فرسٹ پریسبیٹیرین چرچ کے ابتدائی اسکول سے گریجویشن کیا تھا۔ جبکہ دوسری بائبل لنکن بائبل تھی۔ جس پر امریکہ کے 16ویں صدر نے 1861 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔بائبل پر ہاتھ نہ رکھنے سے سوالات اٹھے کہ کیا ٹرمپ نے یہ جان بوجھ کر کیا یا وہ بائبل پر ہاتھ رکھنا بھول گئے اور یہ بھی کہ انہیں کسی نے چھوا کیوں نہیں؟امریکہ میں صدیوں سے یہ روایت رہی ہے کہ صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے وقت بائبل پر ہاتھ رکھتے ہیں۔ جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ وہ امریکی آئین کے تحت حق و انصاف کے قیام کے لیے پرعزم رہیں گے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھے بغیر پورا حلف اٹھایا۔جارج واشنگٹن نے سب سے پہلے بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا، جان کوئنسی ایڈمز نے قانون کی کتاب کا انتخاب کیا، جب کہ روزویلٹ نے بغیر کتاب کے حلف اٹھایا۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس بار مستحقین کو…
حال ہی میں، امریکہ میں TikTok پر پابندی لگا دی گئی تھی (جسے بعد میں…
برطانیہ میں کی گئی ایک بڑی تحقیق میں اس بات کا ثبوت ملا ہے کہ…
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز…
کراچی میں نماز کی ادائیگی کے دوران میوزک بجانے پر ٹک ٹوکر رجب علی بٹ…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پی…