سارہ قتل کیس میں پیشرفت، ملزم کی سزا میں اضافے کیلئے سالیسٹرجنرل کا کورٹ آف اپیل سے رجوع

لندن: 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سالیسٹر جنرل نے سارہ شریف کے قاتل والد عرفان شریف کی سزا میں اضافے کے لیے اپیل کورٹ سے رجوع کیا۔سالیسٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سارہ شریف کو ناقابل تصور درد، تکلیف اور پریشانی سے گزرنا پڑا، عرفان شریف کو غیر معمولی نرم سزا دی گئی۔عدالت نے عرفان شریف کو کم از کم 40 سال اور ان کی سوتیلی ماں کو کم از کم 33 سال قید کی سزا سنائی۔اپیل کورٹ اب فیصلہ کرے گی کہ سزا میں اضافہ کیا جائے یا نہیں۔برطانوی پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل سارہ کے والد، چچا اور سوتیلی ماں پاکستان روانہ ہوگئے تھے۔ سارہ کے بارے میں معلومات ان کے والد نے پاکستان سے ایمرجنسی نمبر پر دی تھیں۔برطانیہ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا۔ ایک ماہ بعد برطانیہ واپسی پر، تینوں کو جہاز پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں