افغان مسئلے کے حل کے لیے علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنگ میں ڈالنے سے فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکی۔انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت جلد ہی ایک قبائلی جرگہ افغانستان بھیجے گی جو دو ہفتوں کے اندر وہاں جا کر مسئلے کا حل تلاش کرے گا۔ سردار علی امین گنڈا پور نے یقین دلایا کہ افغان مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد اب صوبائی حکومت اپنی کوششوں سے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مطالعہ پاکستان کا نام بدل کر ’’میک اپ پاکستان‘‘ رکھ دیا جائے۔ ان کے اس بیان پر سیاسی حلقوں اور عوام میں ملا جلا ردعمل پیدا ہوا ہے۔ لوگوں نے افغان مسئلے کے فوری اور عملی حل کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں