بینچز اختیارات کیس کا معاملہ: سپریم کورٹ کے 3 ججز کا چیف جسٹس اور آ ئینی بینچ کے سربراہ کو خط

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 3 ججز نے بینچ کے اختیارات سے متعلق کیس کا فیصلہ نہ کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس اور آئینی بنچ کے سربراہ کو خط لکھ دیا۔سپریم کورٹ میں بینچ کے اختیارات نہ ہونے کے معاملے پر سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس امین الدین خان کو خط لکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں بینچ کے اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جسٹس عقیل عباسی 16 جنوری کو بنچ میں شامل تھے اور جسٹس عقیل سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق خط میں 20 جنوری کو کیس کی سماعت اور 17 جنوری کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں تقرری نہ کرنے کی بھی شکایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ان کا نقطہ نظر ریکارڈ پر ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کمیٹی میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں، ان کے حکم پر عمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور نے خط میں کہا ہے کہ کمیٹی 20 جنوری کو پہلا بنچ بنا کر سماعت طے کر سکتی تھی، کیس طے نہ کرنا عدالتی حکم نہ ماننے کے مترادف ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

ٹرمپ اور دنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر۔۔۔۔۔۔محمد اکرم چوہدری ٹرمپ کی صدارت کو اہم چیلنجز اور تنازعات نے نشان زد کیا…

2 hours ago

معروف امریکی اداکار نے خود کشی کرلی

معروف امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلی۔لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر…

2 hours ago

وزیرِ اعظم کے قومی اسمبلی میں پہنچتے ہی اپوزیشن کا احتجاج اور نعرے

وزیراعظم جیسے ہی قومی اسمبلی پہنچے تو اپوزیشن نے احتجاج اور نعرے بازی شروع کردی۔وزیر…

2 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 163 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 163 پوائنٹس…

3 hours ago

ترکیہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، 32 زخمی

پیر اور منگل کی درمیانی شب شمال مغربی ترکی کے ایک سکی ریزورٹ ہوٹل میں…

3 hours ago

سیف علی خان کو ہسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام مل گیا

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد انہیں اسپتال لے جانے…

4 hours ago