سہ ملکی سیریز؛ چیمپئینز ٹرافی سے قبل پی سی بی کا پلان کیا ہے؟

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ کے لیے مشاورت مکمل کر لی، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی کے سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کی تیاری میں مدد دے گی۔پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 5 فروری کو لاہور پہنچنے کے بعد آرام کریں گی جب کہ 6 اور 7 فروری کو پریکٹس کے دن ہوں گے۔اسی طرح 8 اور 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے بعد تینوں ٹیمیں 11 فروری کو کراچی روانہ ہوں گی، جہاں 13 اور 15 فروری کو میچز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں