نماز کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، رجب بٹ کا گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع

کراچی میں نماز کی ادائیگی کے دوران میوزک بجانے پر ٹک ٹوکر رجب علی بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم رجب علی بٹ نے پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو 28 جنوری تک گرفتاری سے روک دیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے رجب علی بٹ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔رجب علی بٹ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور بیان دیا کہ وہ کیس کی پیروی کے لیے کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ پولیس انہیں عدالت میں پیشی سے قبل گرفتار کر لے گی۔ عدالت نے ان کے موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں