چیمپئنز ٹرافی کون کھیلے گا اور کون باہر بیٹھے گا؟ حتمی فہرست تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کے اعلان سے قبل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز میں شرکت کریں گے جس کے بعد ناموں کی حتمی فہرست منظوری کے لیے بورڈ چیئرمین محسن نقوی کے حوالے کی جائے گی۔انجری کے باعث اوپنر سعید ایوب کی عدم دستیابی کی صورت میں ان کے متبادل کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مزاج کے حامل اوپنر فخر زمان کی اوپننگ سلاٹ تیار ہے جبکہ امام الحق یا حسیب اللہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، طیب طاہر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد، سفیان مقیم، عرفان خان، فخر زمان اور محمد حسنین کی شرکت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ . چیمپئنز ٹرافی میں شامل 7 ٹیموں نے اپنے ناموں کا اعلان کر دیا، صرف میزبان پاکستان ٹیم کا اعلان ہونا باقی ہے، آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اسکواڈ کو 11 فروری تک فائنل کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں