مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس بار مستحقین کو رمضان کیئر پیکج کارڈز کی صورت میں دیا جائے گا۔ لاہور میں سینئر صوبائی وزیر برائے ترقیاتی سکیموں مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں رواں ماہ لاہور کے اندر 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔لاہور میں بسیں چلانے کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بسیں سولر انرجی پر چلیں گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں سٹیٹ آف دی آرٹ کلائمیٹ آبزرویٹری کی تعمیر سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔15 سمارٹ پولیس سٹیشنز 19 فروری تک مکمل کر لیے جائیں گے۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ، معدنیات، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ، لائیو سٹاک کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ سینئر صوبائی وزیر نے کالا شاہ کاکو جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 42 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری بھی دی۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں