وزیراعظم جیسے ہی قومی اسمبلی پہنچے تو اپوزیشن نے احتجاج اور نعرے بازی شروع کردی۔وزیر قانون کے بیان کے دوران بھی اپوزیشن ارکان شور مچاتے رہے۔اپوزیشن کے نعروں کے جواب میں حکومتی ارکان نے ’شیر آیا، شیر آیا‘ کے نعرے لگائے۔اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں اپنا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور انفراسٹرکچر تباہ کیا گیا، غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور امدادی سامان بھی بھجوایا گیا، غزہ میں کافی خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی۔۔شہباز شریف نے کہا کہ کل گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ہوا، یہ بہت خوش آئند بات ہے، گوادر پٹ ایئر پورٹ ملک کے بڑے اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔
برطانیہ کو سیزن کے اپنے پانچویں طوفان کا سامنا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے…
تحریر۔۔۔۔۔۔محمد اکرم چوہدری ٹرمپ کی صدارت کو اہم چیلنجز اور تنازعات نے نشان زد کیا…
معروف امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلی۔لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 163 پوائنٹس…
پیر اور منگل کی درمیانی شب شمال مغربی ترکی کے ایک سکی ریزورٹ ہوٹل میں…
بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد انہیں اسپتال لے جانے…