291

ایشیا کپ ٹی 20: ایونٹ کا میگا میچ اتوار 4 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

ایونٹ کے سپر 4 مرحلے میں گروپ اے سے بھارت اور پاکستان نے جبکہ گروپ بی سے افغانستان اور سری لنکا نے کوالیفائی کیا ہے۔

ایشیا کپ میں سپر 4 مرحلے میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل آئیں گی، پہلا میچ کل (ہفتے) کو شام 7 بجے افغانستان اور سری لنکا کے درمیان شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، دونوں ٹیمیں ایک ہفتے کے فرق سے ایک بار پھر اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔
سپر 4 کا تیسرا میچ 6 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور افغانستان 7 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔

اگلے ہی دن یعنی 8 ستمبر کو افغانستان اہم ترین میچ میں بھارت کے مقابل ہوگا جبکہ 9 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سپر 4 مرحلے کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ ٹی 20 کا فائنل 11ستمبر بروز اتوار دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ پر امید ہیں کہ تیسری بار پھر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو فائنل میں آمنے سامنے دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں