بکھر: (نمائندہ انمول نیوز) پنجاب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کیلیے بھیجا جانے والا امدادی سامان ٹرک ڈرائیورنے راستے میں ہی فروخت کردیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سامان سے بھرے ٹرک میں منرل واٹراور راشن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں،ٹرک ڈرائیور نے سامان ڈی آئی خان پہنچانے کے بجائے راستے میں ہی تمام راشن فروخت کر دیا
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور سامان خریدنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیااورمزید قانونی کارروائی کے لیے ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔