دو بار کراچی سےالیکشن لڑا اور ہار گیا، اب اگرالیکشن ہارا تو دوبارہ نہیں لڑوں گا. وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے دو بار کراچی سےالیکشن لڑا اور ہار گیا، اب اگرالیکشن ہارا تو دوبارہ نہیں لڑوں گا، پاکستان میں آبادی بڑھ گئی ہے، معیشت کا حجم بھی بڑھ گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے17بلین ڈالر کا ہوگیا،مالیاتی خسارہ 5ہزارارب روپے کا ہے،عمران خان کےدور میں 20ہزارارب کا قرض بڑھا،کورونا میں 4.5ارب ڈالر کا قرض بھی معاف ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ترجیح تھی لہذا حکومت سنبھالنے کے بعد فوراً آئی ایم ایف سے رابطہ کیا،ہمیں آئی ایم ایف سے بات کرنے میں مشکل ہوئی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس دینے کو کوئی تیار نہیں،پاکستان نے اب تک پورٹ سےٹیکس حاصل کیا،کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لارہےہیں ، اسٹیٹ بینک نے شرخ سود 15فیصد کردی ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

7 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

7 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

12 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

12 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

13 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

13 hours ago