ایشیا کپ 2022: سری لنکا نے افغانستان کو ہراکر ایونٹ کے پہلے مرحلے میں شکست کا بدلہ لے لیا

سری لنکا نے افغانستان کو ہراکر ایونٹ کے پہلے مرحلے میں شکست کا بدلہ لے لیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز بہت اچھا رہا جہاں پاتھم نسانکا اور کوشل مینڈس کے درمیان 62 رنز کی شراکت بنی، اس موقع پر 36 رنز بنانے والے کوشل مینڈس پویلین لوٹے۔

جب ٹیم کا اسکور 80 پر پہنچا تو دوسرے اوپنر پاتھم نسانکا بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 35 رنز بنائے۔

آؤٹ آف فارم چریتھ اسالانکا کو محمد نبی نے 94 کے مجموعے پر بولڈ کیا لیکن سامنے موجود دنوشکا گوناتھیلاکا رنز بٹورتے رہے۔

119 پر کپتان دسن شناکا کے آؤٹ ہونے کے بعد گوناتھیلاکا اور بھانوکا راجاپاکسے کے درمیان قیمتی 32 رنز کی پارٹنر شپ نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔

گوناتھیلاکا تو 33 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، لیکن بھانوکا راجا پاکسے نے 14 گیندوں پر 31 اور آل راؤنڈر ہسارانگا ڈی سلوا نے 9 گیندوں پر 16 رنز بنا کر افغانستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

3 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

3 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

3 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان

امریکی پابندیوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اس ہفتے وار کا حصہ…

4 hours ago

آذربائیجان کی کارگو گاڑیوں کو پاکستان داخلے کی اجازت مل گئی

ایف بی آر نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹریشن…

5 hours ago