315

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بہاولپور کے کامیاب جلسے پر عوام سے اظہار تشکر

بہاولپور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بہاولپور کے کامیاب جلسے پر عوام سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بہاولپور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ بہاولپور میں حقیقی آزادی جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آوٹ رہا۔

 

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1566285998207946752?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1566285998207946752%7Ctwgr%5E6408eedcd7dd68453fcd620711ec7535514db31d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fpakistan%2F2022%2F09%2F677967%2F

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کو مسائل کی سمجھ آرہی ہے۔

واضح رہے کہ بہاولپور میں ہونے والے پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کا کہنا تھا کہ بہاولپور آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ، ہماری قوم ایک زندہ قوم بن چکی ہے، یہ ایک عظیم قوم بننے جا رہی ہے، اللہ نے میری قوم کو بیدار کر دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ساڑھے 3 سال حکومت میں بیٹھ کر عیاشی کرتا ہے اور پھر لوٹا بن جاتا ہے، مجھ سے وعدہ کریں آپ نے اس لوٹے کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دینا ہے، لوٹوں کے دن ختم ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمیر فروشوں کے دن پرانے پاکستان میں رہ گئے، مخالفین بھی قائد اعظم کو صادق اور امین سمجھتے ہیں، صرف ایک آزاد قوم کی پرواز اوپر ہوتی ہے، وعدہ کریں آپ کبھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں