304

لندن: لز ٹرس 81 ہزار 326 ووٹ لے کر برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئیں

لندن: (انمول نیوز) لِز ٹرس 81 ہزار 326 ووٹ لے کر برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب ہوگئی ہیں۔ ملکہ برطانیہ کل لز ٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کا کہیں گی۔
وزارت عظمیٰ کی دوڑ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے۔ ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لز ٹرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئےتھے۔ نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو81 ہزار 326 ووٹ ملے، ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔
لز ٹرس پہلی بار 2010 میں نورفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔لز ٹرس، ڈیوائس کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ لز ٹرس نے انتخابی مہم میں کہا تھا وہ انرجی بلز کے مسئلے سے چند ہفتوں میں نمٹ لیں گی۔
لز ٹرس نے چند ماہ میں ٹیکس میں کمی کا حکومتی منصوبہ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ لز ٹرس نے ایک ایسے وقت میں اقتدار سنبھالا ہے جب ملک معاشی بحران اور کساد بازاری کا شکار ہے۔
لِز ٹرس منگل کو ملکہ الزبتھ سے ملاقات کے لیے اسکاٹ لینڈ جائیں گی جس میں ملکہ نئے رہنما سے حکومت بنانے کے لیے کہیں گی جب کہ لز ٹرس 2015 کے انتخابات کے بعد کنزرویٹیو پارٹی کی چوتھی وزیر اعظم بنیں گیں۔

واضح رہے کہ بورس جانسن نے سات جولائی کو ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
برطانیہ میں 23 جنوری 2025 کے متوقع انتخابات کے سبب وزیراعظم کو ڈاؤئننگ اسٹریٹ میں 870 دن ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں