گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 24 افراد جاں، مون سون بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی کل تعداد 1314 ہوگئی: این ڈی ایم اے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی شدت تو کم ہو گئی لیکن اموات کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 24 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار تین سو چودہ تک پہنچ گئی جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 14 جون سے جاری بارشوں اور سیلاب سے اب تک ایک ہزار تین سو چودہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ جن میں 458 بچے ، 262 خواتین اور 585 مرد شامل ہیں ۔

سندھ میں سب سے زیادہ 511 اموات ہوئیں ، جن میں 219 بچے اور 90 خواتین سیلاب اور بارشوں کی نذر ہو گئیں ۔ خیبر پختون خوا میں 289 اموات رپورٹ ہوئی ، بلوچستان میں 260 ، پنجاب 189 ، آزاد جموں کشمیر 42 اور گلگت بلتستان میں 21 افراد جاں بحق ہوئے ۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 703 تک پہنچ گئی ہے ۔ سندھ میں 8 ہزار 321 ، پنجاب میں 3 ہزار 844 ، خیبر پختون خوا میں 348 اور بلوچستان میں 164 افراد زخمی ہوئے جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

3 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

3 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

9 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

9 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

9 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

9 hours ago