لاہور : ( رپورٹر انمول نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علمائے کرام نے بچا رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔
وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے یوم فضائیہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 7ستمبر کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا۔
‘7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے’
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں، پاک فصائیہ کے جانبازوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی، 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔