لندن:(انمول نیوز) برطانیہ کی نومنتخب وزیراعظم لِز ٹرس نے ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی کابینہ میں تھریس کوفی کو سیکرٹری صحت اور نائب وزیراعظم ، جیمزکلیورلی کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے ۔ سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری ، برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے بین ویلس کو سیکرٹری دفاع ، برینڈن لوئیس لارڈ کو سیکرٹری جسٹس ، گراہم سٹارٹ کو ماحولیاتی وزیر ، کٹ مالٹ ہاوس کو سیکرٹری تعلیم ، کیمی بیڈ ناوچ کو بین الاقوامی تجارت کی سیکرٹری ۔ پینی مورڈینٹ لیڈر آف ہاؤس آف کامنز جبکہ لارڈ ٹرو لیڈر آف ہاؤس آف لارڈ مقرر کیے گئے ہیں ۔