305

میرا سب کو کھلا چیلنج ہے کہ تم ہارو گے شکست تمہارا مقدر ہوگی.عمران خان کا چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھےمعلوم ہوا ہے کہ ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانےکی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ میرا سب کو کھلا چیلنج ہے کہ تم ہارو گے شکست تمہارا مقدر ہوگی.

تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے اب لوگوں میں شعورآچکا، اب خونی انقلاب نہیں بلکہ ووٹ کے زریعے آئے گا۔

چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں شریف فیملی پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کبھی چشتیاں ن لیگ کا گڑھ ہوتاتھا لیکن اب لندن ان کا گڑھ بناہوا ہے، شریف فیملی کا ساراٹبر ہی اس وقت باہربیٹھاہوا ہے اور لندن میں بیٹھا بھگوڑا لوگوں کوجیلوں میں ڈالنےکےاحکامات دیتاہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مجھےمعلوم ہوا ہے اب ایک نیا منصوبہ بنایاگیاہے، ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانےکی کوشش کی جارہی ہے، لوٹےبنانےکی کوشش ہورہی ہے، پنجاب میں کروڑوں روپےدیئےجارہےہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کےبغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا یاد رکھیں کہ جب تک انصاف قائم نہیں ہوگا ملک خوشحال نہیں ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ حضرت علی ؓکا قول ہے کہ کفرکا نظام چل سکتالیکن ظلم کانہیں، ہمارے ملکی مسائل اس لیےحل نہیں ہوتےکیونکہ بڑےچور اقتدارمیں آجاتےہیں، جب میں جیل گیاتو وہاں چھوٹےچوراورجب اسمبلی گیاتو وہاں بڑےچورتھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نےہمیشہ عدلیہ اور فوج کی مضبوطی کی بات کی، میرےبیانات دیکھ لیں ہمیشہ کہا کہ فوج اورعدلیہ مضبوط ہونی چاہیے، جو جماعت قوم کوجوڑرہی ہےاسےروکنےکی کوشش کی جارہی ہے،صحافیوں کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ عمران خان کی کوریج نہ کریں، میراچیلنج ہےجو کچھ بھی کرناہےکرلو آپ لوگ شکست کھائیں گے۔

جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ڈرکی وجہ سے یہ لوگ اب پابندیاں لگارہےہیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا۔ یہ ملک بھی میراہے اور فوج بھی میری ہے، میں نےکبھی اداروں کو کمزور کرنےکی کوشش نہیں کی، یہ مجھےکہہ رہے ہیں سیاست نہ کرو سیلاب کیلئے کام کرو، حقیقی آزادی کی تحریک بھی چلاؤں گا چوروں کے خلاف بھی کام کروں گا۔

واضح رہے کہ اتوار کو چشتیاں میں پنجاب اسمبلی کی نشت پر ضمنی الیکشن ہونےجارہاہے پنجاب اسمبلی کی یہ نشست ن لیگ کے ایم پی کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر خالی ہوئی تھی جبکہ اس حلقے سے پی ٹی آئی کےامیدوار ملک مظفر ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں