کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ لندن گروپ کے ہیڈکوارٹرز نائن زیرو میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے جلد ہی بے قابو ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں ایک کمرے کے اندر شعلے بھڑکتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کراچی مکا چوک کے قریب رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے بعد رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثہ کو کارڈن آف کرلیا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ فائربریگیڈ کی2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں
نائن زیرو کراچی کے علاقے عزیزآباد میں مکا چوک کے قریب واقع متحدہ بانی کی رہائش گاہ ہے جو پارٹی مرکز کے طور پر استعمال رہی۔
متحدہ بانی کی 22 اگست 2016 کی متنازعہ تقریر کے بعد سے یہ عمارت بند ہے۔
پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…
تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…
سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…