قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے پر پی ٹی آئی نے شکور شاد کو شوکاز نوٹس جاری کر کےانکی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کو قومی اسمبلی سے اپنا استعفیٰ واپس لینے کے معاملے پر پارٹی نے شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
تحریک انصاف نے اپنے ایم این اے شکور شاد کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
شکور شود کو جاری نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ انہوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی۔
نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ این اے 246 سے اپنا استعفیٰ تحریری دیا اور ٹویٹر پر اپ لوڈ بھی کیا تھا تو پھر تحریری استعفیٰ دینے کے بعد واپس کیوں لیا گیا ؟