لندن: (انمول نیوز)برطانیہ کے نئے بادشاہ پرنس چارلس سوئم نے قوم سے پہلے خطاب میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے نئے بادشاہ پرنس چارلس سوئم نے قوم سے پہلا ویڈیو خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا میں بہت زیادہ دکھی احساس کے ساتھ آپ سے بات کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی زندگی لوگوں کے لیے وقف کردی، انہوں نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں ہیں جب کہ انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کردی۔
پرنس چارلس سوئم نے ملکہ الزبتھ دوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی روایات سے بہت پیار تھا، میں اپنی والدہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
علاوہ ازیں انہوں نے اپنے خطاب میں بیٹے ولیم اور بہو کیٹ کو پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
دبئی: ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کیلئے ایئر کنڈیشنڈ ریسٹنگ ایریاز تیار
امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو غیرمقبول قرار دیدیا
آرمی چیف عاصم منیر ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے۔
رمضان المبارک میں چینی کس قیمت پر ملے گی؟
عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
بارکھان میں مسلح افراد کی قومی شاہراہ پر ناکہ بندی، 7 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کر دیا
ہم خطرے کے نئے دور کا سامنا کررہے ہیں، برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے خبردار کیا
پاکستان کی خوشحالی دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہے: وزیراعظم
بانیPTI اصول کی بات کرتے اور کہتے ہیں فوج ہماری فوج ہے،سلمان اکرم راجہ