گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم

پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24 میں ترمیم کی منظوری دے دی، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم ہو گئی ہے۔سیکشن 24 کے تحت موٹر مالکان کو اپنی گاڑی اپنے ضلع میں رجسٹر کرانا لازمی تھی، پنجاب کے رہائشی اب کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کر سکیں گے۔ترجمان ایکسائز کے مطابق پنجاب بھر میں ایک سیریز میں رجسٹریشن نمبرز الاٹ کیے جا رہے ہیں، ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں گاڑیوں کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں