قومی اسمبلی اجلاس کے ایک دن کا خرچہ کتنا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کا 89 واں دن ہے لیکن تکنیکی طور پر 120 دن گزر چکے ہیں، پارلیمنٹ کے ہر اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ خرچ ہوتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، بھارت میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، میں نے میڈیا ٹاک میں کہیں نہیں کہا کہ ہماری سیاسی ملاقات ہوئی ہے۔امن و سلامتی کے حوالے سے ملاقات ہوئی ہے، خواجہ آصف نے بھی ایک ٹوئٹ میں یہی کہا ہے کہ اسے بھول جائیں، مذاکرات ہوں گے، کمیٹیوں کے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس صحت کے لیے پیسے نہیں اور تعلیم کے لیے پیسے نہیں، غربت اور بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ لوگ بیرون ملک جا رہے ہیں۔دوسری جانب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ممبران کی موجودہ تنخواہ 1 لاکھ 68 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں