بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ممبئی کے علاقے بندرام میں واقع سیف علی خان کے گھر پر 16 جنوری کو سہ پہر 3 بجے کے قریب ڈکیتی کی کوشش کی گئی جس کی اداکار نے مزاحمت کی اور ناکام بنا دیا۔ جن میں سے 2 کافی گہرے تھے۔جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔ سیف علی خان کو زخمی ہونے کے بعد رکشے کے ذریعے ممبئی کے لیلا واکٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں آپریشن کے بعد ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چھری کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکال دیا گیا، اداکار کو تقریباً 6 دن بعد منگل کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ سیف علی خان پر حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد ان کے گھر کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری اب بالی ووڈ اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی ایجنسی کو سونپ دی گئی ہے۔ کیا ہے رونات رائے منگل کی شام باندرہ میں سیف علی خان کے گھر پر موجود تھے اور اداکار کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے نظر آئے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رونت رائے نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں سیف علی خان کے ساتھ ہیں تاہم انہوں نے میڈیا کو اداکار کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور، صحافیوں کا احتجاج، پریس گیلری سے واک آؤٹ
کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ
وہی ہوا جسکا خدشہ تھا۔۔۔۔ عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا آج اجلاس
پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے: گورنر پنجاب
پاکستانی سفیر کا ترکیہ میں آگ سے متاثرہ مقام کا دورہ
ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع
کمیشن نہیں بنا تو حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کا اعلان
قومی اسمبلی اجلاس کے ایک دن کا خرچہ کتنا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم