نیشنل اسٹیڈیم میں انکلوژر 2 سابق کپتانوں کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژر کا نام شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔قائد انکلوژر کو شاہد آفریدی انکلوژر اور موجودہ ماجد خان انکلوژر کو یونس خان انکلوژر میں تبدیل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ موجودہ ظہیر عباس انکلوژر کو نذر محمد انکلوژر میں تبدیل کر دیا جائے گا۔نیشنل اسٹیڈیم میں 1050 کی گنجائش والے ان 2 انکلوژرز کو ماجد خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا نام دیا جائے گا، حنیف محمد اور فضل محمود انکلوژرز کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں 2 نئے وی وی آئی پی انکلوژرز تعمیر کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں