بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کیپٹن ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق روہت شرما کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، کپتان کی ایونٹ کے لیے ان کی روانگی تاحال واضح نہیں جب کہ چیمپئنز ٹرافی کے کپتان کا ایونٹ 16 یا 17 فروری کو کراچی میں ہونے کا امکان ہے۔روہت شرما کے پاکستان جانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے میں نہیں ہے۔، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے میں نہیں ہے۔اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ بھارتی بورڈ کو روہت شرما کے لیے حکومتی اجازت کی ضرورت ہے۔پی سی بی پہلے ہی آئی سی سی پر زور دے چکا ہے کہ سب کچھ پالیسیوں اور روایت کے مطابق ہونا چاہیے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پر پاکستان کا نام لکھنے کا معاملہ پہلے ہی حل ہو چکا ہے۔بھارتی سیکرٹری نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے قوانین پر عملدرآمد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل کپتانوں کی پریس کانفرنس نہیں کی گئی، ایونٹ میں شریک ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور امریکی شہروں میں وارم اپ میچز میں مصروف تھیں۔
پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور، صحافیوں کا احتجاج، پریس گیلری سے واک آؤٹ
کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ
وہی ہوا جسکا خدشہ تھا۔۔۔۔ عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا آج اجلاس
پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے: گورنر پنجاب
پاکستانی سفیر کا ترکیہ میں آگ سے متاثرہ مقام کا دورہ
ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع
کمیشن نہیں بنا تو حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کا اعلان
قومی اسمبلی اجلاس کے ایک دن کا خرچہ کتنا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم