امریکا کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمت لگانے کی دھمکی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کی قید پر برہمی کا اظہار کیا۔نئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قید امریکیوں کی تعداد سابقہ ​​اندازوں سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بھاری قیمت مقرر کرنی پڑے گی، جو ممکنہ طور پر اسامہ بن لادن کی قیمت سے بھی زیادہ ہو گی۔واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کی آمد سے چند روز قبل افغانستان سے قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں