امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین زہریلا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اسے پروپیگنڈا کرکے غلط رنگ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں کسی چین مخالف تقریب میں نہیں گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس دورہ امریکہ کا مقصد امریکہ کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف موثر منصوبہ بندی کرنا ہے۔ سے نمٹا جائے گا.محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی حد تک نہ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں