چین، بھارت براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

چین اور بھارت نے پانچ سال بعد براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں ہندوستانی سکریٹری خارجہ وکرم مصری سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ چینی اور ہندوستانی حکام پروازوں کی بحالی کے فریم ورک پر بات چیت کے لیے جلد ملاقات کریں گے۔چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں 2020 میں فوجی جھڑپوں کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں