پی ٹی آئی نہیں آئی لیکن مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی: اسپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں آئی لیکن مذاکراتی کمیٹی رہے گی۔اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی اپوزیشن کے دوست آج آئیں گے، آج 45 منٹ انتظار کیا، پیغام بھیجا، لیکن وہ نہیں آئے، مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ان کی عدم موجودگی کے باعث مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں ایک اور اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں مدعو کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 3 ملاقاتیں کیں لیکن ان کی عدم موجودگی کے باعث مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، اب مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن سپیکر سے رابطہ کرے گی، یہ مناسب نہیں کہ ہم ان کی غیر موجودگی میں یکطرفہ بیان دیں۔اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مذاکرات کا راستہ نکالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں