ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ میں احمد اسحاق جہانگیر کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں انسانی سمگلنگ کے متعدد کیسز میں ایف آئی اے افسران کے ملوث ہونے کے کیسز سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی کو عہدے سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ طویل عرصے سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہو رہے تھے۔یاد رہے کہ برطرف آئی جی پی اختر حیات نے نومبر 2024 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر تمام پولیس افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔
لوگوں کی نفرت بڑھتی جا رہی ہے جو ملک اور آئین وجمہوریت کیلئے خطرناک ہے، جنید اکبر خان
سندھ میں رمضان المبارک کیلئے تعلیمی اداروں کے اوقات جاری
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا
صارفین کے لیے خوش خبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
معیشت درست سمت میں جارہی، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے: محمد اورنگزیب
ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کرینگے:سلمان اکرم راجہ
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
حکومت کی طرف سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء اللّٰہ
سعودیہ، مالدیپ، یو اے ای سمیت 5 ملکوں سے مزید 17 پاکستانی ڈی پورٹ
برطانیہ: افراط زر کی شرح 3 فیصد تک بڑھ گئی، شرح سود میں کمی کے امکانات کم