مسلم لیگ ن برطانیہ نے کوونٹری کے انتظامی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عبدالرشید کیانی نظر انداز، کوونٹری کمیونٹی سراپا احتجاج

کوونٹری انمول نیوز (رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے اپنی پارٹی کو مضبوط اور فعال کرنے کے لیے برطانیہ کے اہم شہر کوونٹری میں انتظامی عہدے داران کا اعلان کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کوونٹری کے سابقہ صدر راجہ علی اصغر کو پارٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ چوہدری محمد علی کو صدر اور عامر خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے اپنی پارٹی کو مضبوط اور فعال کرنے کے لیے مختلف شہروں میں اپنے عہدہ داران کا نوٹیفکیشن جاری کر رہے ہیں، اسی حوالے سے کوونٹری میں بھی انہوں نے پارٹی ڈھانچے کو مضبوط اور فعال کرنے کے لیے پارٹی کے مختلف عہدے داران کا اعلان کر کے انکے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ علی اصغر کو کوونٹری کا چیئرمین، چوہدری محمد علی صدر، عامر خان جنرل سیکرٹری، راجہ مبارک کیانی وائس پریزیڈنٹ، محمد سہیل بٹ سینیئر وائس پریزیڈنٹ, حاجی ضمیر بٹ وائس پریزیڈنٹ، حاجی افتخار احمد کو جوائنٹ جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن سے کوونٹری کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے احسن ڈار صاحب اور اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے احسن ڈار صاحب نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راجہ علی اصغر کو چیئرمین، اور راجہ مبارک کیانی کو پارٹی وائس پریزیڈنٹ بنایا ہے جس کے وہ صحیح حقدار ہیں۔ راج علی اصغر اور راجہ مبارک کیانی نے پارٹی کو اس وقت بھی زندہ رکھا جب لوگ ن لیگ کا نام لینے سے بھی ڈرتے تھے۔ ان کی پارٹی کے حوالے سے بہت بڑی خدمات ہیں۔ ہم انکو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اعلی قیادت اور احسن ڈار صاحب سے گلہ بلکہ شدید احتجاج بھی کیا ہے کہ جہاں انہوں نے راجہ علی اصغر صاحب کو ان کی خدمت اور شان کے مطابق صحیح عہدہ دیا ہے وہیں پارٹی کے مخلص اور درینہ ساتھی عبدالرشید کیانی کو نظر انداز کر کے بہت بڑی سنگین غلطی بھی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عبدالرشید کیانی کی پارٹی کے حوالے سے بہت خدمات ہیں۔ پارٹی نے ایسے شخص کو صدر بنایا ہے جس کو پارٹی میں کوئی جانتا بھی نہیں ہے اور نہ آج تک اسکو پارٹی کے کسی پروگرام میں دیکھا گیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت اور پارٹی کے صدر احسن ڈار صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ عبدالرشید کیانی کو پارٹی میں صدارت کا عہدہ دیا جائے جس کا وہ صحیح حقدار ہے۔ چوہدری محمد علی کو کوونٹری پارٹی کا صدر بنانا فائدہ نہیں بلکہ ایک سنگین غلطی ثابت ہوگی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حسن ڈار صاحب اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی ضرور کریں گے اور عبدالرشید کو پارٹی میں ایڈجسٹ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں