صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد پیکا ترمیمی بل قانون بن گیا

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے پی ای سی اے ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے پی ای سی اے ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے ہیں۔اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد پی ای سی اے ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ترمیمی بل کی منظوری سب سے پہلے قومی اسمبلی نے دی تھی اور گزشتہ روز ایوان بالا نے بھی ترمیمی بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسے صدر مملکت کے دستخط کے لیے ایوان صدر بھیج دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں