امریکا طیارہ حادثہ، جاں بحق افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل

امریکا میں فوجی طیارے کے مسافر طیارے سے تصادم میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون بھی شامل ہے۔امریکن ایئر لائنز کی پرواز 5342 واشنگٹن ڈی سی میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گئی۔خاتون نے اپنے شوہر حماد رضا کو ٹیکسٹ میسج کیا تھا کہ بیس منٹ بعد فلائٹ ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والی ہے جس کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور شوہر ائیرپورٹ پر انتظار میں رہ گیا۔طیارہ حادثے میں 66 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 26 سالہ اسریٰ بھی شامل ہے، ان کے شوہر حماد رضا کی عمر 25 سال ہے۔ حماد رضا کا تعلق میسوری سے ہے، رضا کے والد ڈاکٹر ہاشم رضا کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ڈاؤ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں، ڈاکٹر ہاشم کا شمار ریاست میسوری کے معزز ڈاکٹروں میں ہوتا ہے۔ حماد نے بتایا کہ اس کی بیوی اسریٰ کسی کام سے وچیٹا گئی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں