امریکی خاتون نے کراچی سے واپس جانے کی شرط بتا دی

نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون نے واپس جانے سے متعلق اپنی شرط پیش کردی۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنز نے سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی تلاش میں ہیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جائیں گی۔ایک امریکی خاتون اونجا اینڈریو رابنز اب ایک فلاحی ادارے میں ہیں جب ان کی وطن واپسی کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھی، آرام نہ ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہے، خاتون کے قیام کے کیا انتظامات ہیں، خاتون میری بہن ہے، وہ جب تک چاہے یہاں رہ سکتی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کے لیے گزشتہ سال 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہے اور واپس امریکا جانے سے انکاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں