چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلین ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا، اہم کھلاڑی فٹ نہ ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش چند روز سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کے باعث اب وہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ اب ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں رہے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش مزید آرام اور بحالی سے گزریں گے جب کہ ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کی آخری تاریخ 12 فروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں