چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہوگی۔پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے جس کے بعد آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے صرف طبی بنیادوں پر تبدیلیوں کی اجازت ہوگی۔یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں بھی شرکت کرے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جس نے آخری بار جنوبی افریقہ میں گزشتہ سال ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ:بلے باز: بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہرآل راؤنڈر: فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا (نائب کپتان)وکٹ کیپر بلے باز: محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان۔سپنر: ابرار احمدفاسٹ باؤلرز: حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہوگی، پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے جس کے بعد آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے صرف طبی بنیادوں پر تبدیلیوں کی اجازت ہوگی۔یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں بھی شرکت کرے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں