حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے مقرر کردی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے مقرر کر دی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے پندرہ دن تک ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں