متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار سے ساڑھے پانچ فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ ایمریٹس فیول پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک لیٹر پیٹرول 2.74 درہم یا 208 پاکستانی روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ ڈیزل کی قیمت 2.82 درہم (214.18 روپے) فی لیٹر ہوگی۔دبئی میں بھی ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، جو دبئی کے ٹریفک آپریشنز کی نگرانی کرتی ہے، نے ٹول ٹیکس “سالک” فیس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت اب دبئی کے ٹول گیٹس سے گزرنے پر اضافی چارجز لاگو ہوں گے۔ دبئی میں ٹول ٹیکس کی نئی شرحوں کے مطابق صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ٹول فیس 6 درہم (تقریباً 456 پاکستانی روپے) ہوگی۔جبکہ ٹول فیس 4 درہم (تقریباً 304 پاکستانی روپے) نان پیک اوقات اور ہفتہ وار تعطیلات پر رہے گی۔ رمضان المبارک کے لیے ٹول فیس کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ پبلک پارکنگ فیس 25 درہم (تقریباً 1898 پاکستانی روپے) فی گھنٹہ ہوگی جو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب ہونے والی بڑی تقریبات کے دوران وصول کی جائے گی۔
لاس اینجلس میں تین ہفتوں بعد خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا
قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، عمر ایوب
میئر لندن صادق خان کا 1کروڑ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان
ماضی کی قیادت کے برعکس مظاہروں کے دوران اداروں سے بات نہیں کریں گے: پی ٹی آئی کے جنید اکبراعلان کردیا
اے ٹی سی نے بشریٰ بی بی کو 31 احتجاجی مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
قلات میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 18 اہلکار شہید
عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
فیصل آباد میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے خواتین وارڈنز تعینات
یو اے ای میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا، دبئی میں ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ
چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا